2 مارچ 2012 - 20:30

واشنگٹن … امريکا کے خلائي تحقيق کے ادارے ناسا نے اعتراف کيا ہے کہ گذشتہ سال ہيکرز نے ادارے کے کمپيوٹر سسٹمز ميں 13 مرتبہ شگاف ڈالا.

ابنا: يہ اعتراف ناسا کے انسپکٹر جنرل پال مارٹن نے ايوان نمائندگان کي کميٹي کے سامنے بيان ديتے ہوئے کيا.

انہوں نے کہا کہ ہيکرز نے ناسا کے کمپيوٹر سسٹمزسے ملازمين کے کوائف چوري کئے اور حساس پروجيکٹس تک رسائي حاصل کرلي ،جس سے امريکا کي قومي سلامتي خطرے ميں پڑسکتي تھي. پال مارٹن نے بتايا کہ انفارميشن ٹيکنالوجي کے لئے ناسا کا سالانہ بجٹ ڈيڑھ ارب ڈالر ہے جس ميں سے 5 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خرچ کئے جاتے ہيں.

ناسا کے انسپکٹر جنرل نے کميٹي کو بتايا کہ ناسا کے بعض سسٹمز ہاوس ميں ايسي حساس معلومات ہيں جو اگر گم يا چوري ہوجائيں تو اس کي نتيجہ بھاري مالي نقصان اور قومي سلامتي کے متاثر ہونے کي صورت ميں نکل سکتا ہے.  .......

/169